Swat

سیدو ہسپتال، سہولیات کا فقدان، ہائی کورٹ میں رٹ دائر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی مینگورہ سٹی کے صدر اختر حسین نے اپنے وکیل شاہ فیصل خان کی جانب سے ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں رٹ دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 9 اضلاع کے لیے سب سے بڑے ہسپتال میں عرصہ دراز سے ایم آر آئی مشین اور سی ٹی سکین خراب پڑی ہیں۔ اس طرح کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ٹیسٹوں کی مشینیں بھی خراب پڑی ہیں۔ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں