Swat

کبل، بارات میں شامل فلائنگ حادثے کا شکار، 3 جاں بحق، 19 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی لانگڑ میں بارات میں شامل فلائنگ کوچ گرنے سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بارات میں شامل فلائنگ کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور، بلال خان اور ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ گاڑی میں سوار 19 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں