Swat

خوازہ خیلہ،پانی کے تنازع پر فائرنگ،2جاں بحق، 7 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ مشکومئی میں پانی کے تنازع پر فریقین کے مابین فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فریقِ اول سے مراد ولد مومن اور فریقِ دوم سے ابوذر ولد محمد زادہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فریقِ اول سے مومن، مظفر ولد شیر داد، سلیمان ولد امیر محمد ساکن گاشکوڑ، جنت گل ولد جمعہ گل ساکن مینگورہ، اسدا للہ ولد خالد عثمان ساکن بٹخیلہ، فریقِ دوم سے محمد زادہ ولد سرزمین ساکن مشکومئی شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔