Swat

سوات،جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ بدستور جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ نجیگرام کی پہاڑی میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت اور پودے جل گئے ہیں۔ ریسکیو اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھا نے میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائی کے دوران دو کارکن بھی آگ سے جھلس گئے، جن کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ جمعرات کی شام آخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔