Swat

سوات، دو ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق، دو زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کو اوڈیگرام کے قریب مسافر بس نے بونیر جانے والے موٹرکار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں الطاف الرحمان ولد بادشاہ گل، یاسر ولد میردواللہ، فدامحمد ولد نامعلوم ساکنان دیو انہ بابا ڈگرجاں بحق اور خلیل زادہ ولد وکیل ساکن گاگرہ بونیر زخمی ہوگئے۔ ایک اور حادثہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ملکی دم میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔