(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں افسوسناک سانحہ سوات کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے سول سو سائٹی کی جانب سے رٹ دائر کردی گئی۔ جسٹس ثابت اللہ اور جسٹس قاضی جواد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پہلی سماعت کی۔ سول سوسائٹی کے وکیل شاہ فیصل خان نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری محکموں، ٹھیکیداروں اورکرش مافیا کی وجہ سے بڑا سانحہ پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے سوات کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ہے۔ اس لئے اس واقع کے ذمہ داروں کا تعین کرنا انتہائی ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے آئندہ پیشی پر جواب طلب کرلیا۔
Swat
