Swat

سوات، سیلابوں کے لئے خطرناک علاقوں میں شامل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)موسمیاتی تبدیلی اور سوات کے گلیشیئر تیزی کے ساتھ پگلنے کے بعد ضلع سوات کو پہلی بار”زون تھری“ (سیلابوں کے لئے خطرناک علاقہ) میں شامل کردیا گیا۔ آج منگل سے سوات میں شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں کے لئے ”پی ڈی ایم اے“ اور ”این ڈی ایم اے“ کی ہدایت کے بعد انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ہسپتالوں، ریسکیو، سرکاری محکموں میں چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ تمام سرکاری سکولوں کو عارضی پناہ گاہوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تما م علاقوں میں چوبیس گھنٹے موبائل ڈیوٹی کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ پولیس کے ڈی پی او محمد عمر خان نے بھی ضلع بھر کے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امدادی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔