(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے اراکین اسمبلی نے سرکاری محکمے سے ذاتی استعمال کے لئے لینے والی سرکاری گاڑیوں کو واپس کرنے سے انکار کردیا۔ چند روز قبل روزنامہ مشرق میں خبر شائع ہوئی تھی کہ سوات کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کروڑوں روپے کی دو سرکاری گاڑیاں لے گئے ہیں اور وہ ان کی ذاتی استعمال میں ہیں۔ قانون کے مطابق کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو سرکاری گاڑی استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ خبر شائع ہونے کے بعد چیف سیکرٹری نے اس پر نوٹس لیا اور چیف سیکرٹری سیکرٹریٹ سے متعلقہ سرکاری ادارے کو آگاہ کیا کہ دونوں گاڑیاں اراکین اسمبلی سے واپس لی جائیں۔ جب ادارے کی جانب سے اراکین اسمبلی کو گاڑیاں واپس کرنے کے لئے کہا گیا تو اراکین اسمبلی نے سرکاری گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا۔
Swat
