Swat

مینگورہ، تجاوزات آپریشن کے خلاف احتجاج کل ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں عام لوگوں کی عمارتیں گرانے کے خلاف کل جمعرات کو سوات ایکشن کمیٹی کی جانب سے سہ پہر پانچ بجے نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ ایکشن کمیٹی کے اجلاس جو مکان باغ کی مقامی عمارت میں منعقد ہوا، میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بائی پاس متاثرین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کی جس میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔