(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ شکروں میں بیٹے کو دوسری شادی کے لئے اکسانے پر بہو نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ شرین صبا زوجہ واحد زادہ اپنے بیٹے عمر واحد کو دوسری شادی کے لئے بار بار اکسارہی تھی جس پر تنگ اکر اس کی بہو مسماۃ رخسار بی بی زوجہ عمر واحد نے جمعہ کو اپنی ساس پر پستول سے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ملزمہ بہو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
