Swat

بونیر کے بعد سوات زیادہ متاثر ہے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات (بیورو رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں مکان باغ، ملا بابا، بنگلہ دیش مینگورہ اور ملحقہ مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمان علی شاہ، ڈبلیو ایس ایس سی سوات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں کرکے ان کی مشکلات اور مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے عوامی مشکلات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مالاکنڈ ڈویژن کے زیادہ تر اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ ضلع بونیر متاثر ہوا ہے۔ سوات، شانگلہ اور باجوڑ بھی شدید متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ریلیف اور بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس میں تمام متعلقہ محکمے مل کر کام کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔