Swat

سیلاب، مکان باغ تا گلشن چوک سڑک چھٹے روز بھی بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیلاب سے متاثرہ مکان باغ تا گلشن چوک سڑک چھٹے روز بھی ٹریفک کے لئے کھل نہ سکی۔ اس روڈ پر سیلاب کی وجہ سے مٹی او کیچڑ کھڑا تھا۔ چھ روز تک بھاری مشینری سے اس روڈ سے مٹی اور کیچڑ وغیرہ نہ ہٹایا جاسکا جس کی وجہ سے یہ روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے۔ روڈ کی بندش کی وجہ سے مینگورہ اور سیدو شریف کی سڑکوں پر ٹریفک شدید جام ہے۔ مینگورہ شہر اور گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں چھٹے روز بھی بجلی اور گیس بحال نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے صارفین اور متاثرین سیلاب شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چھٹے روز بھی متاثرہ علاقوں میں لوگ خود اپنے گھروں اور دکانوں سے کیچڑ اور مٹی نکالتے رہے اور مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے متاثرین میں تیار خوراک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔