Swat

ڈیڈ لائن ختم، سٹی میئر نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو دی گئی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن کے بعد احتجاجی تحریک کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے سوات بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے، جس کے تحت مختلف تحصیلوں کے دورے، تاجر برادری، سیاسی قائدین، جرگوں اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے میئر شاہد علی نے تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل مٹہ کے بازاروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی تاجر صدور، پی ٹی آئی کے کارکنوں، نوجوانوں اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، عوام کے قانونی املاک کو گرانے سمیت شہری حقوق کی پامالی جیسے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں