(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ڈویژن کے پروفیسرز، لیکچررز اور لائبریرینز نے آوٹ سورسنگ آف کالجز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ کپلا سوات ڈویژن نے ایک زبردست کنونشن منعقد کیا، جس میں سوات، بونیر، شانگلہ اور ملاکنڈ کے میل اور فیمیل کالج اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے شرکا نے آوٹ سورسنگ آف کالجز، سروس رولز میں ترامیم کلی طور پر مسترد کر دیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان پالیسیز کے خلاف اور دیگر مراعات کے حصول کے لئے اپنا ہر آ ئینی حق استعمال کریں گے۔ حکومت کو چاہئیے کہ وہ تیس ستمبر تک کپلا قیادت سے مذاکرات کرے اور اپنے ان ارادوں سے باز آجائے۔
