(باخبر سوات ڈاٹ کام) قامی تڑون جرگہ بابوزئی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس سابق صوبائی وزیر واجد علی خان کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا شاہی خاندان اور وزیر فضل حکیم کے مابین جاری بنگلہ تنازع پر غور و خوض تھا۔ جرگہ اراکین نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ حالات میں سوات کے اس اہم اور حساس تنازع کا پرامن اور باوقار طریقے سے حل تلاش کرنا نہایت ضروری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قامی تڑون جرگہ بابوزئی، سابق جرگہ اراکین کے ساتھ قریبی رابطے اور باہمی مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو افہام و تفہیم، بھائی چارے اور روایتی جرگہ نظام کے تحت حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ اس موقع پر جرگہ نے سابق جرگہ کی مثبت، غیر جانب دار اور عمدہ کردار ادا کرنے پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تنازع حل کرنے اور یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
Swat