Swat

سوات، نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی بارے سیمینار کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، نیوٹریشن انٹرنیشنل اور جی آئی زیڈ کے مشترکہ تعاون سے نو عمر لڑکیوں میں خون کی کمی بارے ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں علمائے کرام، میڈیا کے نمائندوں، سماجی کارکنان اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فہداللہ شاکر نے نو عمر لڑکیوں میں خون کی کمی بارے خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سوات میں جاری مختلف غذائی پروگرامز پر تفصیلی گفتگو کی، جن میں آئرن فولک ایسڈ سپلیمنٹیشن اور ویٹ فورٹیفیکیشن شامل ہیں۔ ڈاکٹر عزیز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معتدل غذا کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کی کمی کا علاج غذا کے ذریعے ممکن ہے اور حاملہ خواتین میں خون کی کمی کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، اسلئے ان کو زیادہ آئرن والی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں