Swat

سوات، ضلع بھر میں طلبہ کے کالجوں کی نجکاری کے خلاف مظاہرے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طلبہ نے مینگورہ بائی پاس، گورنمنٹ کالج کبل کے طلبہ نے کبل چوک اور جہانزیب کالج کے طلبہ نے کچہری چوک سیدو شریف میں سرکاری کالجوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ طلبہ نے تینوں جگہوں پر سڑکیں بند کیں، جس کی وجہ سے دن بھر شہر میں ٹریفک جام رہا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”تعلیم بیچنے کی اجازت نہیں”، ”سرکاری کالج بچاؤ” اور ”نجکاری نامنظور” جیسے نعرے درج تھے ۔طلبہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر نجکاری کے فیصلے کو واپس لے اور تعلیمی اداروں کو عوامی فلاح کے لیے برقرار رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے اور اسے کاروبار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔احتجاجی مظاہرے میں طلبہ نے پرامن انداز میں نعرے بازی کی اور حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔