Swat

سوات، سرکاری کالجوں کی نجکاری کے خلاف طلبہ کے مظاہرے جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سرکاری کالجوں کو سورس آوٹ کرنے کے خلاف دوسرے روز بھی سوات کے مختلف علاقوں میں طلبہ کے احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ کبل اور چارباغ میں طلبہ نے مین سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کی وجہ سے دونوں علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کی صورت حال رہی۔ چار باغ روڈ بند ہونے سے کالام، بشام اور گلگت جانے والی گاڑیوں کے مسافروں نے کئی گھنٹے سڑک پر گزارے۔ کل پیر کو سوات کے مختلف علاقوں میں طلبہ پھر احتجاج اور سڑکوں کو بلاک کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔