(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور کے علاقہ بر قلعہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے سکول کی عمارت جل گئی۔ عمارت کے ایک حصے میں آگ لگی جو باقی سکول کی عمارت میں پھیل گئی جس کی وجہ سے سکول کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا اور سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
Swat