Swat

رحیم آباد پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس اہلکار مع اسلحہ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد مجیب عالم کے نگرانی میں تھانہ رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ جعلی پولیس اہلکار کی شناخت عمران اللہ ولد زاہد اللہ ساکن حریف خیل بڈبیرہ ضلع پشاور سے ہوئی۔ جعلی پولیس اہلکار کے قبضے سے ایک عدد رائفل، 320 عدد کارتوس اور تین عدد جعلی سروس کارڈ برآمد کرکے تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم پر تھانہ بڈھ بیر پشاور میں تین آیف آئی آر درج ہیں۔ مقدمہ علت 606 سال 2027 2ATA ، 148، 149۔ مقدمہ علت 581 سال 2022ء جرم 506,148,149 مقدمہ علت 1347 جرم 7ATA, 324, 148, 14 9 شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں