(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ مٹلتان میں شادی کا کھانہ کھا کر 45 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ ریسکیو انچارج کے مطابق ایک گھر میں شادی کے موقع پر مہمانوں کو بلایا گیا تھا، جہاں پر کھانا کھانے والوں کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی اور 8 شدید متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ افراد میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بھی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Swat