Swat

کانجو، مفتاح الدین عرف میتا نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں نامعلوم افراد نے علاقہ کی مشہور شخصیت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پچپن سالہ مفتاح الدین المعروف میتا ولد سرفراز خان محلہ تیلی آباد میں اپنے گھر سے نکلا تو راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ میں پہنچ کر ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تھانہ کانجو میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔