(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ کیدام میں نامعلوم افراد نے 72 لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ سرنزیب ولد عبدالقیوم نے پولیس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات ہم کام سے واپس آئے اور اپنی متعلقہ گاڑیاں گھروں کے قریب کھڑی کیں، جس میں ایک سوزوکی، ایک سنگل کیبین ڈاٹسن، اییک ڈبل کیبن ڈاٹسن اور ایک ڈاٹسن فور بائے فور شامل ہے۔ رات کو نامعلوم افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جب ہمیں اطلاع ملی اور وہاں پہنچے، تو تین گاڑیاں مکمل طور پر جل گئی تھیں اور ایک کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ بحرین پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat