(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ مٹلتان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز کالام کے بالائی علاقے دیہہ گورکین میں مسمی شاہ نظر ولد سوال فقیر کے مکان کے کمرے کا لکڑی کا شہتیر ٹوٹنے کی وجہ سے چھت گرگیا جس کے نتیجے میں انکا بھتیجا شاہد خان ولد نواب موقع پر جاں بحق اور تین افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
