(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سعید نعیم خان کی زیر صدارت انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں پبلک پراسیکیوٹرز، دفتر کے عملے، انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سعید نعیم خان نے کہا کہ رشوت معاشرتی ناسور ہے جو انصاف اور میرٹ کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت کے ذریعے مستحق افراد کے حقوق سلب کیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرے میں عدم اعتماد، ناانصافی اور بگاڑ جنم لیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رشوت کے منفی اثرات نہ صرف دنیا میں بربادی کا باعث بنتے ہیں بلکہ اخروی نقصان کا سبب بھی بنتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ انسدادِ رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، جنہیں مزید موثر بنانے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
Swat