Swat

ڈی پی او سوات کا لائسنس برانچ کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے ڈرائیونگ لائسنس پرنٹنگ برانچ کا دورہ کرتے ہوئے پرنٹنگ سسٹم، ریکارڈ اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کی بروقت پرنٹنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ شہریوں کو لائسنس مقررہ وقت پر مل سکے۔ ڈی پی او نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ قانوناً جرم ہے، اس لیے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ دورے کے دوران ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔