(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ چینو بابا میں رکشہ ڈرایور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد اکرام ولد دلاور ساکن گوگدرہ سواریاں اتارنے کے بعد واپس جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
