Swat

لوئے بنڑ، 9 سالہ بچی سورہ کی بھینٹ چڑھا دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ لوئے بنڑ میں 9 سالہ بچی کو سورہ میں دے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بچی وریشہ کے چچا سید رحمان المعروف موچھر ولد گل فروش چار ماہ قبل بنجوٹ منگلور سے ایک لڑکی بھگا کر لایا تھا۔ بعد میں لڑکی کے گھر والوں اور لڑکے کے درمیان جرگہ ہوا۔ جرگے کے فیصلے کے مطابق موچھر کی 9 سالہ بھتیجی وریشہ کا نکاح 32 سالہ واجد ولد سید علی ساکن ٹانگی بنجوٹ سے کیا گیا۔ اس سلسلے میں جب ڈی پی او سوات محمد عمر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مشرق کو بتایا کہ سورہ غیر قانونی فعل اور جرم ہے۔ پولیس اس میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔