Swat

سوات، افغانی خاندان ڈی پورٹ کردیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے چھ افغانی خاندانوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 63 افراد پر مشتمل یہ قافلہ افغانستان روانہ ہوا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان اور ڈی پی او محمد عمر خان کی ہدایات پر خاندانوں کو رمضان المبارک کے دوران فارن ایکٹ 14 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں افغانستان بھیج دیا گیا۔ روانگی کے وقت مقامی انتظامیہ اور پولیس اہلکار موجود تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق افغانستان روانہ کیے جانے والے خاندانوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔