(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی (MLT) کے زیرِ اہتمام ”نینو بائیوٹکس دی فرنٹیئر آف مائیکرو بایولوجی” کے عنوان سے ایک معلوماتی اور کامیاب ریسرچ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی نگرانی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایم ایل ٹی معراج اقبال نے کی۔ سیمینار میں طلبہ اور اساتذہ کو مائیکرو بایولوجی میں جدید تحقیق اور نینوبائیوٹکس کے طبی میدان میں کردار سے آگاہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، منیجر ریسرچ ORIC اور اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کی علمی و تحقیقی پریزنٹیشن کو شرکا نے بے حد سراہا۔
