(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے تحصیل بابوزئی کے علاقوں لنڈیکس اور بنگلہ دیش کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ علاقے 15 اگست 2025ء کے تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہوئے تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات نے مقامی عمائدین اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ ان کے مسائل اور مشکلات کو تفصیل سے سنا اور متاثرہ علاقوں کا خود معائنہ کیا۔ انہوں نے علاقے میں موجود پلوں، ندی نالوں (خوڑ) اور دیگر متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا اور مقامی عمائدین سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے متاثرین کو ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سطح پر حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔
