(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تیز آندھی اور طوفان نے درخت جڑوں سے اکھاڑ دئے۔ مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرگئے۔بجلی کے درجنوں کھمبے گرگئے، جس کی وجہ سے سوات کے بیشتر علاقوں کی بجلی نہ صرف رات بھر بلکہ دن کے وقت بھی بند رہی۔ پیسکو اہلکاروں نے منگل کی دوپہر دو بجے مینگورہ شہر کی بجلی بحال کردی۔
