Swat

عید کی چھٹیاں اور گرمی، سیاح سوات امڈ آئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) عید کی چھٹیاں ایک ہفتے تک ہونے اور ملک بھر میں گرم موسم کی وجہ سے عید کے دوسرے دن سے ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔سیاحوں کی بڑی تعداد مینگورہ میں دریائے سوات کے کنارے فضاگٹ پارک، بائی پاس، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، مٹلتان، مہو ڈنڈ، اتروڑ، بلیو واٹر، گبین جبہ اور دیگر یخ اور سیاحتی مقامات پر موجود ہے اور سوات کے قدرتی حسن، دلفریب نظاروں اور ٹھنڈے موسم سے محظوظ ہو رہی ہے۔ لنڈاکے کے مقام پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیاحوں کی مہمان نوازی پانی اور جوس سے کی جارہی ہے۔سوات پولیس نے ٹریفک رواں رکھنے، مہمانوں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔