Swat

سوات، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مکان کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے دو بہنوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق چارباغ کے علاقہ گند ڈھیری میں کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے 8 افراد دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو زندہ نکال دیا۔بچی حورین اور ان کی والدہ کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا اور 8 سالہ شیما، 6سالہ مناہل کی لاشوں کو ملبے سے نکال دیا۔ بر سوات کے علاقہ پلوگاہ کالام میں کچے ہوٹل کے ایک کمرے کی چھت گرنے سے 32 سالہ وقار ساکن ملاکنڈ ملبے تلے آکر جاں بحق ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لاگوں نے ملبے سے ان کی لاش نکال لی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔