(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او بر سوات مشتاق احمد نے باخبر سوات ڈاٹ کام کی خبر جس میں دریائے سوات میں جانوروں کا فضلہ پھینکنے کا ذکر تھا اور فوٹو بھی شائع ہوئی تھی۔ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کی فوری ہدایات جاری کیں۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ مدین عزیز خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دریائے سوات میں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ پھینک کر اسے گندا کرنے والے قسائی ملزم مجید خان ولد زیلا خان ساکن کالاکوٹ کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف تھانہ مدین میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے ۔
Swat
