(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سب سے اونچے پہاڑ ’’منی کے ٹو‘‘ فلک سر کی چوٹی کو سر کرکے واپس آنے والے سات کوہ پیماؤں پر برفانی تودہ گرگیا۔ نتیجے میں ایک قومی کوہ پیما جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ قومی کوہ پیما سید علی اپنے کوہ پیما ساتھیوں سمیت کالام میں سطح سمندر سے 19416 فٹ بلندی پر واقع سوات کے سب سے اونچے پہاڑ ’’فلک سر‘‘ جس کو منی کے ٹو بھی کہا جاتا ہے، کو سر کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان پر برفانی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں سید علی برف میں لاپتہ اور 6 کوہ پیماہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین معمولی زخمی کوہ پیماؤں کو کالام ہسپتال اور تین شدید زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق لاپتہ کوہ پیما کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق سید علی نے سوات میں متعدد بلند چوٹیوں کو سر اور متعدد جھیلوں کو متعارف کرایا تھا۔ زخمیوں میں تین کا تعلق راولپنڈی، دو کا سوات اور ایک کا تعلق مردان سے ہے۔
Swat
