Swat

ایگریکلچر یونیورسٹی سوات کی سنڈیکیٹ کا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کی سنڈیکیٹ کا 20واں اجلاس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے کی۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر ابرار الحق، ڈپٹی رجسٹرار، نے سنڈیکیٹ کے سامنے ایجنڈا پیش کیا۔ اراکین نے تمام ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور و خوض کیا، جن میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق، اکیڈمک کونسل کی سفارشات، اناملی کمیٹی کی سفارشات، یونیورسٹی کی تھرڈ پارٹی آڈٹ رپورٹ، انویسٹمنٹ کمیٹی کے منٹس اور سالانہ رپورٹ شامل تھے ۔ تفصیلی بحث کے بعد تمام ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔