Swat

ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ٹیکس نفاذ کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے دس اضلاع میں تاریخی شٹر ڈاون کیا گیا۔ سوات میں پہلی بار گلی کوچوں کی دکانیں بھی بند رہیں۔ سوات،شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، لوئر چترال، اپر چترال، بااجوڑ، بر سوات میں تمام بازار بند رہے۔سرکاری ہسپتالوں کے سامنے دو میڈیکل سٹور اور ایک ریسٹورنٹ کو اجازت دی گئی تھی، اس موقع پر مینگورہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر عبدالرحیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے خلاف ریفرنڈم تھا۔انہوں نے کہا کہ پاٹا اور فاٹا میں کسی قسم کا ٹیکس برداشت نہیں کریں گے۔ اگر حکوت نے پاٹا اور فاٹا کی خصوصی حیثیت بحال نہ کی، تو اس کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔