Swat

برسوات، پولیس اور دہشت گردوں کا تصادم، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار اور چار سویلین شہید

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بر سوات کے پہاڑی علاقہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے تصادم میں 6 دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار اور چار سولین شہید ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ شلخو سر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے سوات اور بر سوات پولیس کی نگرانی میں آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کی نگرانی آر پی او سوات کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق پولیس کا ساتھ مقامی لوگوں نے بھی دیا۔ عوام مسلح نکل کر پولیس کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے رہے۔ ان کی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد کریم ولد سیدا جان سکنہ شلھنڈ ڈنڈا، عمر حیات ولد محمد شیر سکنہ ڈنڈو شلھنڈ، گل زیب ولد عقل مند سکنہ شلھنڈ ڈنڈ شہید ہوگئے۔ پولیس بیان کے مطابق باقی دہشت گرد فرار ہوگئے اور ان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔