Swat

سوات اور اپر سوات، مختلف واقعات میں دو خواتین قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات اور اپر سوات کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ واقعات میں دو خواتین قتل کر دی گئیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ سے تعلق رکھنے والی نبیلہ بی بی دختر شاہی ملک (24 سال)، جو حالیہ عرصے میں خوازہ خیلہ میں مقیم تھیں اور سوشل میڈیا پر بطور ٹک ٹاکر معروف تھیں، فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر عیسیٰ خان اور عمر باچا ولد سرفراز سکنہ گل زادہ سربانڈہ مٹہ نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں نبیلہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔دوسرا واقعہ سیدو شریف کے علاقہ بت کڑہ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے بیو ی کو شدید زخمی کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔