(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ بیلہ توتانوبانڈی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ میں ایک شخص قتل ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقبال حسین ولد احمد خان عمر (50 سال) سکنہ بیلہ توتانوبانڈی اپنے چچازاد بھائیوں سلطان روم ولد محمد قاسم اور عابد علی ولد سلطان روم کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر الجھ پڑا۔ذرائع کے مطابق تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ اس دوران فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں اقبال حسین گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Swat
