Swat

زرعی یونیورسٹی سوات، جدید خودکار موسمیاتی اسٹیشن قائم کرنے کی مفاہمتی یادداشت دستخط

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات (UoAS) اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) کے درمیان یونیورسٹی کے کیمپس میں 25 ملین روپے کی لاگت سے جدید خودکار موسمیاتی اسٹیشن قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ مفاہمتی یادداشت پر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اعجاز احمد نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر میاں احمد رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر آؤٹ ریچ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان، پروفیسر ڈاکٹر نورالامین، اکبر خان، ڈاکٹر ابرار الحق، محمد عدنان خان، ڈاکٹر محمد فہیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی اور ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز سمیت دیگر متعلقہ حکام اور یونیورسٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے کہا کہ صوبے کی پہلی ماؤنٹین ایگریکلچر یونیورسٹی ہونے کے ناتے یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کو پہاڑی علاقوں کے کسانوں اور زرعی شعبے کی مؤثر رہنمائی کے لیے مقامی سطح پر درست اور بروقت موسمیاتی معلومات کی اشد ضرورت ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔