(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایم این اے سہیل سلطان کے گھر واقع سیدو شریف میں ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کے گھر پر بھی فورسز نے چھاپہ مارا، لیکن وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔ دونوں اراکین قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔
Swat
