(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات نے سرکاری وسائل کے مؤثر اور مناسب استعمال کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹی کی گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق سابقہ طریقہ کار ختم کر دیا۔ جاری کردہ سرکلر کے مطابق ماضی میں یونیورسٹی کے افسران، فیکلٹی ممبران اور دیگر ملازمین کو وائس چانسلر کی منظوری کے بعد ادائیگی کی بنیاد پر یونیورسٹی کی گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے فراہم کرنے کی اجازت تھی۔ تاہم اب یہ سہولت فوری طور پر تاحکمِ ثانی ختم کر دی گئی ہے۔ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی افسر، فیکلٹی ممبر یا ملازم کو ذاتی استعمال کے لیے ادائیگی کی بنیاد پر یونیورسٹی کی کوئی گاڑی فراہم یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد یونیورسٹی کے وسائل کے مؤثر، مناسب اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
Swat
