(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی شکایات پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے سخت نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے عصمت فروشی میں ملوث غیر مقامی خواتین سمیت 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں مسماۃ (غ)، مسماۃ (خ) اور مسماۃ (ث) ساکنان مردان، اختر علی ساکن چپریال اور فضل حق ساکن قمبر شامل ہیں، جن کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Swat
