(باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقے سین پورہ میں سلنڈر لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں چھے افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔
Swat
