Swat

فضاگٹ، دریائے سوات میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ، فضا گٹ دریائے سوات میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فضا گٹ کے مقام پر دریائے سوات سے 30 سالہ زین الحق ولد عثمان ساکن بلکانئی الپورئی ضلع شانگلہ حال اکرم محلہ مینگورہ کی لاش برآمد ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی کپڑے دھونے کیلئے اپنے بچوں کے ساتھ دریائے سوات فضاگٹ گیا ہوا تھا کہ اچانک پانی میں ڈوب گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔