سوات (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیرِ صدارت نیسپاک (NESPAK) کی ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں مدین، بحرین، منکیال، کالام اور مہوڈنڈ کے ماسٹر پلانز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیسپاک ٹیم نے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سیاحتی مقامات کے ماسٹر پلانز کی تیاری تقریباً مکمل ہوچکی ہے ۔اس موقع پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف تکنیکی تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں، جن کا مقصد سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی بہتر منصوبہ بندی، پائیدار سیاحت کا فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی حسن کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
Swat