Swat

ڈی سی سوات کی صدارت میں سبزی منڈی بارے اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار کی زیرِ صدارت مینگورہ سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی، صدر سبزی منڈی ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سبزی منڈی کی صورتحال اور نئی مجوزہ جگہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے تحفظات بھی سنے اور باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔سبزی منڈی کی منتقلی سے مینگورہ شہر میں ٹریفک کا دباو نمایاں حد تک کم ہونے اور شہریوں کی آمدورفت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔