Swat

سوات پبلک لائبریری، شعبہ آئی آر میں جدید تقاضوں کے مطابق توسیع

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے طلبہ، محققین اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سوات پبلک لائبریری میں بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر اور وسیع کر دیا گیا ہے، جہاں اب عالمی سیاست، خارجہ پالیسی، سفارت کاری اور بین الاقوامی امور سے متعلق مزید معیاری کتابیں دستیاب ہوں گی۔ اس اہم تعلیمی اقدام کا آغاز زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز ایم حسنت امان اور صبیح احمد کی کوششوں سے ہوا جنہوں نے شعبے کی بہتری، کتابوں کے ذخیرے میں اضافے اور نوجوانوں کو مطالعے اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی دلچسپی لی۔ ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار نے اپ گریڈ کیے گئے شعبے کا باقاعدہ افتتاح کیا اور دونوں افسران کی کاوشوں کو سراہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔